لوٹن ( شہزاد علی ) پی ٹی آئی لوٹن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے اپنے اکثریتی فیصلے میں تحریکِ انصاف کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں دینے کا جو حکم دیا ہے اس کے بعد تحریکِ انصاف قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی، ہم اس فیصلے کو سراہتے ہیں۔ چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی نے کہا پی ٹی آئی لوٹن اور برطانیہ اس فیصلے پر وطن عزیز کے عوام کے ساتھ جشن منا رہی ہے اور چیف الیکشن کمشنر کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے۔