کراچی(افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں یوم عاشور کے موقع پر نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ، صدر، کھارادر اور دیگر مقامات پر راستے بند کیے گئے تھے، ان سڑکوں شاہراؤں اور راستوں کو بڑے کنٹینر لگا کر آمدورفت کے لیے بند رکھا گیا۔ اس سلسلے میں کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے کئی دنوں تک ہدایات اور متبادل راستے کی رہنمائی میڈیا پر فراہم کی جاتی تھی تاہم یوم عاشور کے روز گوگل میپ پر بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے تحت راستے بند ہونے کی نشاندہی کی گئی اور گوگل میپ کی جانب سے شہریوں کو متبادل راستوں کی نشاندہی کی جاتی رہی۔