• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈہاک ججز تقرری کا فیصلہ آج، آئین تعینات کرنے کی اجازت دیتا ہے، وزیر قانون

کراچی /اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر/ ایجنسیاں) سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کا فیصلہ آج کیا جائے گا‘پاکستان بار‘ خیبرپختونخوا اور پنجاب بار کونسل نے ایڈہاک ججوں کی تعیناتی کی حمایت جبکہ سندھ ہائیکورٹ بار‘بلو چستان با ر کونسل ، بلو چستان ہا ئیکو ر ٹ بار ایسو سی ایشن نے مخالفت کر دی‘ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی اجازت دیتا ہے‘ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع کی خبریں درست نہیں‘ ادھر جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بھی ایڈہاک جج بننے سے انکار کر دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ میں مصروفیت اور ذاتی وجوہات کی بنا پر سپریم کورٹ کا حصہ نہیں بن رہا ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایک بیان میں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ میری رائے میں ایڈہاک ججز تعینات ہونے چاہئیں‘پنشن بل زیادہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی بحث نے جنم لیا۔

اہم خبریں سے مزید