• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی اصل قیمت 30 روپے یونٹ، 60 روپے وصولی ناجائز، گوہر اعجاز کا اویس لغاری کو خط

لاہور(نمائندہ جنگ / جنگ نیوز)بجلی کی اصل قیمت 30 روپے یونٹ، 60 روپے وصولی ناجائز ، گوہر اعجاز کا اویس لغاری کو خط، سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد ٹوٹنے کی وجہ سے ہمیں لوٹا جارہا ہے،عوام کیساتھ تمام 106 آئی پی پیز ڈیٹا شیئرکیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سابق نگران وفاقی وزیر تجارت اور پیٹرن انچیف اپٹما گوہر اعجاز نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے نام خط میں بیان جاری کردیا۔گوہر اعجاز نے کہا کہ بجلی کی اصل قیمت 30 روپے یونٹ کے بجائے 60 روپے ناجائز وصول کی جارہی ہے۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محترم! میری جن باتوں کے بارے میں آپ کہہ رہے ہیں میں بے خبر ہوں وہ ایک سچی حقیقت ہیں، میں اس وقت تک لاعلم تھا جب تک کہ میں نے ان آئی پی پیز کے توانائی معاہدوں کی تفصیلات پڑھی نہیں تھیں۔ بدانتظامی اور بدعنوانی کے نام پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ٹوٹنے کی وجہ سے ہمیں لوٹا جارہا ہے، 48 فیصد آئی پی پیز 40 بڑے خاندانوں کی ملکیت ہیں جو 50 فیصد کی صلاحیت سے چل رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید