• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے بڑی و مقبول جماعت پر پابندی جیسا کوئی بھی اقدام غیر جمہوری ہے، پی ٹی آئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ سب سے بڑی اور مقبول سیاسی جماعت پر پابندی جیسا کوئی بھی اقدام غیرجمہوری ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پابندی دنیا بھر کے کسی بھی جمہوری اور مہذب معاشرے کےلیے ناقابلِ قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندی کے فیصلے کے اندرونی اور بیرونی سطح پر بھی منفی اثرات ہوں گے۔ ''آئینی میلٹ ڈاؤن" جیسی پیش گوئیاں اندرونی اور بیرونی انتشار کو ہوا دینے کے مترادف ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت دوسرے ممالک کو بیرونی مداخلت کا طعنہ دینے کے بجائے بگڑتی صورتحال کا تدارک کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مزید کوئی بھی جمہوریت اور آئین سے متصام قدم اٹھانے کی بجائے اپنے رویوں کی اصلاح کرے۔

قومی خبریں سے مزید