لندن/اسلام آباد (نیوز ایجنسی) برطانیہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں سفر کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ۔ برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو پاک افغان سرحد، خیبر پختونخوا کے شہروں اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سفر نہ کرنے، اس کے علاوہ آزاد جموں کشمیر میں ایل او سی کے اطراف میں 10 میل تک سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔برطانوی ایف سی ڈی او نے اپنے شہریوں کو باجوڑ، بنوں، بونیر چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع خیبر کے سفر سے بھی روک دیا ہے جبکہ برطانوی شہریوں کو کوہاٹ، کرم، لکی مروت لوئردیر، مہمند اورکزئی، پشاور شہر، سوات اور ٹانک کا سفر نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔