غزہ کے سیوریج میں پولیو وائرس ملنے کے انکشاف کے بعد سے اسرائیلی فوجی حکام میں پولیو وائرس کا خوف پھیل گیا۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی پولیو ویکسینشن کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں پولیو کے قطرے پلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شام کے جنوب میں واقع دروز اکثریتی شہر سویدا میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے مسلح فسادات میں ابتک 89 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
پولیس نے عمر عبداللّٰہ اور ان کی کابینہ کے وزراء کو روکنے کی کوشش کی، دھکے دیے، عمر عبداللّٰہ دیوار پھلانگ کر قبرستان میں داخل ہوگئے۔
امریکی ریاست میساچیوسٹس میں معمر افراد کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
برطانیہ کی حکومت نے نوجوانوں کے لیے ایک نیا اقدام شروع کیا ہے جسے ’یوتھ گارنٹی"‘ (Youth Guarantee) کا نام دیا گیا ہے۔
لگ بھگ 60 برطانوی لیبر ارکانِ پارلیمنٹ نے وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لامی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ فلسطین کو فوراً بطور ریاست تسلیم کرے، یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے تمام باشندوں کو جبراً رفح کے کھنڈرات میں قائم ایک کیمپ میں منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وہ شوٹنگ سے قبل سینے میں درد کی شکایت بھی کر چکے تھے۔
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے پانی کے حصول کے لیے آئے 17 بچے شہید ہوگئے۔
صحافیوں سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس ہفتے اسرائیل حماس جنگ بندی بات چیت درست سمت میں جانے کی امید ہے،امریکی صدر نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل بھیجنے کا بھی اعلان کر دیا۔
سابق اسرائیلی وزیرِاعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کے نام پر بسایا جانے والا شہر فلسطینیوں کے لیے ایک استحصالی کیمپ کے طور پر کام کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیش کاروں نے ایئر انڈیا کے پائلٹس میں ڈپریشن اور ذہنی صحت کے مسائل کا دعویٰ کیا ہے، حادثے کے وقت بوئنگ 787 ڈریم لائنر کا کنٹرول کیپٹن سمیت سبھروال کے پاس تھا، جو 8,200 فلائٹ گھنٹوں کا تجربہ رکھتے تھے۔
جھڑپوں کا آغاز شام کےشہر سویدا میں مقامی بدو قبائل اور دروز ملیشیا کے درمیان تصادم سے ہوا جس میں اب تک 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
موبائل کا سائز تقریباً ایک انچ چوڑا اور 3 انچ لمبا تھا، موبائل فون کو بعد ازاں سیل کر کے جیل حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
اٹلی کے جزیرے سسلی سے روانہ ہونے والے خصوصی جہاز پر غزہ کے بچوں کے لیے خصوصی امدادی سامان کے ہمراہ سماجی کارکن سوار ہیں، اس جہاز کو حنظلہ کا نام دیا گیا ہے، اس قبل امداد لے جانے والے جہاز اسرائیل نے روک لیا تھا۔
صدر پال بیا 1982ء سے اقتدار میں ہیں، اگر وہ آئندہ مدت پوری کرتے ہیں تو وہ تقریباً 100 سال کی عمر تک صدارت پر فائز رہیں گے۔
مشرق وسطیٰ کے حوالے سے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ ’وہ غزہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں‘۔
میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم انہیں پیٹریاٹ دیں گے، کیونکہ انہیں اس کی شدید ضرورت ہے۔