• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل کے کل ذخائر 192.93 ملین بیرل، گیس کے 18،108.77 BCF

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقوں کے مسائل کا اجلاس پیر کو سینیٹر آغا شاہ زیب درانی کی زیر صدارت ہوا۔سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کو ملک میں گیس کے دستیاب ذخائر پر بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی گیس نے بتایا کہ ملک میں گیس اور تیل کا یومیہ استعمال بالترتیب 3,200MMCFTاور 7,000ملین بیرل ہے۔ تاہم، تیل کے کل ذخائر تقریباً 192.93 ملین بیرل ہیں، اور گیس کے ذخائر تقریباً 18,108.77 BCF ہیں۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ گزشتہ 10 سالوں میں تیل اور گیس کی تلاش کی غیر قابل عمل سرگرمیوں کی تفصیلات کا جائزہ لیا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید