• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکمانستان کو گوادر بندرگاہ سے فائدہ اٹھانا چاہئے، صدر زرداری

اسلام آباد(اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکمانستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکمانستان کو گوادر بندرگاہ سے علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی ۔صدر مملکت نے ترکمانستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی دوروں کا تبادلہ دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی باہمی خواہش کا مظہر ہے۔ انہوں نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان روابط بڑھانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری اور ثقافتی تعلقات بڑھائے جائیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ ترکمانستان کے طلباء پاکستان کے طبی اداروں سے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید