• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت پاکستانی پرچم کی بیحرمتی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر دور میں افغانستان پر احسانات کئے۔ سینئر وزیر نے مطالبہ کیا کہ فرینکفرٹ میں پاکستان کےقونصل خانے میں پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے ولے افغانوںکے خلاف افغان حکومت کارروائی کرے اور فرینکفرٹ انتظامیہ بھی ایسے لوگوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کردے۔وزیر ٹرانسپورٹ پیر کو یہاں پیپلز بس سروس کے روٹ نمبر 13 کا افتتاح کررہے تھے، ہاکس بے تا ٹاور شروع کئے گئے اس روٹ کی افتتاحی تقریب ہاکس بے زیرو پوانئٹ پر ہوئی،جس میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ امریکی انتخابات میں کافی چیزیں واضح ہیں، امریکا کے شخص اور یہاں جیل میں موجود شخص کی سوچ ایک ہی ہے، دونوں کی سیاست نفرت پر مبنی ہے، لیڈر وہ ہوتا ہے جو سب کو جوڑنے کی بات کرے، عوام ایسے افراد کو لائیں جو جوڑنے کی بات کریں، ہمارے درمیان تقسیم کے بیج بوئے گئے، سیاست میں بھی ایک شخص نے انتہا پسندانہ سوچ کی بنیاد ڈالی اور بھائی کو بھائی سے لڑوایا۔
ملک بھر سے سے مزید