کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کمشنرکراچی سید حسن نقوی کا ٹماٹر پیاز اور دیگر سبزیوں کی قیمت میں اضافے کا نوٹس، مارکیٹ کمیٹی کو شفاف بنا نے کی ہدایت ،کمشنرکی زیر صدارت پیر کو ان کے دفتر میں پرائس کنٹرول مہم کا جایزہ لیا گیا اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز ،ایڈیشنل کمشنرز اور دیگر نے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں سرکاری نرخوں کے نفاذ کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے قیمتیں چیک کرنے اور ان کے نفاذ کی کو ششوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اجلاس نے ٹماٹر پیاز اور دیگر سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا نوٹس لیا کمشنر نے ڈپٹی کمشنر شرقی شہزاد فضل عباسی کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کمیٹی کو شفاف بنائیں مارکیٹ کمیٹی کے ساتھ اجلاس منعقد کریں آکشن نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔ اجلاس میں سبزی فروٹس چکن انڈوں اور گروسری اشیا سمیت تمام اشیاے خوردونوش کی قیمتیں چیک کرنے کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔