اسلام آباد(رپورٹ، حنیف خالد) نیشنل اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی آن میری ٹائم افیئرز کا اجلاس چیئرمین عبدالقادر پٹیل کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس کے ڈی ایل بی (Karachi Dock Labour Board)کی جائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ معاملات سلجھانے کیلئے بلایا گیا۔ کمیٹی نے کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے کارکنوں کے کراچی میں کے پی ٹی ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاج کرنے کا سخت نوٹس لیا۔ کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے احتجاج کرنے والوں نے سٹینڈنگ کمیٹی کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ سٹینڈنگ کمیٹی نے نوٹس لیا کہ کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے ایگزیکٹو آفیسر کی مدت ملازمت ختم ہو چکی ہے۔