کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے حکومت فوری طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر اس آپریشن کا آغاز کرے، قوم ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، آپریشن کے بارے میں سیاسی جماعتوں، دفاعی اداروں اور اعلیٰ عدالتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا، اس وقت ملک کو جس یک جہتی کی ضرورت ہے اس کا تما م قوتوں کا احساس کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیجیٹل دہشت گردی کے حوالے سے جو صورت حال سامنے آرہی ہے وہ ملک دشمنی کے مترادف ہے، جس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،اس آپریشن کے بارے میں سیاسی جماعتوں، دفاعی اداروں اور اعلیٰ عدالتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔