لاہور(جنرل رپورٹر)جیل ہسپتالوں میں اصلاحات کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ ڈاکٹر شاہجہان کنوینرہوں گے، دونوں محکمہ صحت کے ایڈیشنل سیکرٹریز ٹیکنیکل ، ڈپٹی سیکرٹریز ٹیکنیکل ، سینئر سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کمیٹی کے ممبرز ہوں گے ٹیکنیکل آفیسر آئی جی جیل خانہ جات دفتر ڈاکٹر سبطین مظہر اور سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر ذوہیب حسن بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔