اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان کسٹمز کے زیراہتمام کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے سلسلے میں تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان کسٹمز کے ممبرز‘ ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق بین الاقوامی تجارت کو ریگولیٹ کرنے کیلئے عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان کسٹمز اپنے بزنس پراسیسز کو تبدیل کرنے کا عمل شروع کر چکاہے۔ پاکستان کسٹمز اپنی کارکردگی‘ شفافیت اور اکائونٹبیلٹی کو بڑھانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجیکل رولز اپنانے کیلئے پرعزم ہے۔