• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس طرح آج سماعت ملتوی کر دی گئی یہ بڑا عجیب ہے: نعیم حیدر پنجوتھا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بانیٔ تحریکِ انصاف کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ اڈیالا جیل کے باہر وکلاء کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، جس طرح سماعت ملتوی کر دی گئی یہ بڑا عجیب ہے، کہا گیا وکلاء وقت پر سماعت میں نہیں پہنچے۔

وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہمارے وکلاءکو سپرنٹنڈنٹ کے آفس میں بٹھا دیا گیا تھا، بشریٰ بی بی کے بچوں کو بھی ملاقات نہیں کرنے دی گئی، کورٹ کےاندر بتایا گیا وکلاء موجود نہیں تھے جبکہ وکلاء وقت پر پہنچ گئے تھے۔

نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کے نئے کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے توشہ خانہ کے نئےکیس میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی، درخواست ضمانت قبل از گرفتاری سنی جاتی تو بانیٔ پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی رہا ہو جاتے۔

نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا تھا کہ آج ملک بھر میں پی ٹی آئی احتجاجی مظاہرے کرے گی، ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید