• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ دور کی امیر ترین شخصیات سے بھی زیادہ دولت مند قدیم خاتون کون؟

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو 

موجودہ دور کی امیر ترین شخصیات ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ سمیت دیگر کی مجموعی دولت سے بھی زیادہ دولت مند خاتون کا نام سامنے آگیا۔

یہ بات جان کر یقیناََ بہت سے لوگوں کو حیرانی ہوگی کہ چین پر 618 سے 907 عیسوی تک حکمرانی کرنے والے تانگ خاندان کی امپریس وو زیٹیان کو تاریخ میں اب تک دنیا کی سب سے امیر ترین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

ایک اندازے کے مطابق، امپریس وو زیٹیان کی مجموعی دولت غیرمعمولی طور پر 16 کھرب ڈالرز  ہے جو دورِ حاضر کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل شخصیات ایلون مسک، برنارڈ آرنلٹ، جیف بیزوس، مارک زکربرگ اور دیگر کئی کی مجموعی دولت سے کہیں زیادہ ہے۔

امپریس وو  زیٹیان کی مجموعی دولت 16 کھرب ڈالرز کے مقابلے میں ایلون مسک کی دولت 229 ارب ڈالرز اور جیف بیزوس کی 174 ارب ڈالرز ہے۔

مؤرخین کے مطابق، امرپیس وو زیٹیان کی حکمرانی تقریباً 15 برس تک برقرار رہی اور وسطی ایشیا تک پھیلنے میں کامیاب رہی۔

مؤرخین یہ بھی لکھتے ہیں کہ امرپیس وو زیٹیان ایک چالاک اور طاقت ور ترین حکمران تھیں جنہوں نے اپنی حکمرانی برقرار رکھنے کے لیے مختلف حکمت عملی اپنائی اور اپنا تسلط قائم رکھا یہاں تک کہ اُنہوں نے اپنی حکمرانی کے لیے اپنے بچوں کا بھی خاتمہ کیا۔

مؤرخین کے مطابق، امپریس وو زیٹیان کے دور میں چین کی معیشت کو فروغ ملا جس میں سب سے اہم تجارت چائے اور سلک کی تھی۔

خاص رپورٹ سے مزید