• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے سال ایشیا کپ کا میزبان بھارت ہوگا، ایشین کرکٹ کونسل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایشین کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ اگلے سال ایشیا کپ کا میزبان بھارت ہوگا۔

ایشیا کپ مین، ویمن، انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹورنامنٹس کے میزبان کا اعلان کر دیا گیا۔

ایشین کرکٹ کونسل نے کہا کہ مین ایشیا کپ 2025 کا اگلا ایڈیشن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوگا، جس کا میزبان ملک مجوزہ طور پر بھارت ہو گا۔

مین 2027 ایشیا کپ مجوزہ طور پر بنگلادیش میں کھیلا جائے گا، جو ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ 2026 کا ویمن ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی طرز پر شیڈول کیا گیا ہے اور انڈر 19 ایشیا کپ کے 2024 سے 2027 تک چاروں ایڈیشن ون ڈے فارمیٹ کے ہوں گے۔

ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیوز ابھی حتمی نہیں ہیں، ایشیا کپ کے تمام ٹورنامنٹس کی میزبانی یا شیڈول کسی بھی وقت بدلے جا سکتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید