• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 لاکھ 79 ہزار 543 غیرملکی اسلام آباد ائیرپورٹ سے پاکستان آئے اور گئے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) رواں سال کے دوران 11لاکھ غیر ملکی پاکستان آئے، 5لاکھ 79 ہزار 543غیر ملکی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پاکستان آئے اور وآپس گئے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے بین الاقوامی آمد اور روانگی کی چیک پوسٹوں پر 1 کروڑ 8 لاکھ 20 ہزار مسافروں کو پروسیس کیا۔ بین الاقوامی فلائٹس پر 53 لاکھ مسافر پاکستان آئے جن میں 11 لاکھ غیر ملکی تھے، جبکہ 55 لاکھ مسافر پاکستان سے روانہ ہوئے جن میں 11 لاکھ غیر ملکی شامل تھے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 30 بین الاقوامی آمد و روانگی کی امیگریشن چیک پوسٹس آپریشنل ہیں۔ 27 لاکھ مسافروں نے بیرون ملک آمد و روانگی کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے سفر کیا، جبکہ لاہور ایئرپورٹ سے 25 لاکھ مسافروں نے سفر کیا۔ کراچی ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر فلائٹس پر 22 لاکھ مسافروں نے سفر کیا، سب سے زیادہ 5لاکھ 79ہزار 543 غیر ملکیوں نے آمد و روانگی کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے سفر کیا۔

ملک بھر سے سے مزید