• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارک زکربرگ کی مستقبل سے متعلق دلچسپ پیشگوئی

مارک زکربرگ ـــ  فائل فوٹو
مارک زکربرگ ـــ  فائل فوٹو 

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے مستقبل کے بارے میں ایک دلچسپ  پیشگوئی کردی۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو نے حال ہی میں ایک کانفرنس کے دوران یہ پیشگوئی کی ہے کہ مستقبل میں ہر فرد ایک ہی ڈیوائس استعمال کرتا نظر آئے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہر فرد کی آنکھوں پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ گلاسز ہوں گے اور اسمارٹ گلاسز کا استعمال ایک نیا ٹرینڈ بن جائے گا۔

مارک زکربرگ نے بتایا کہ میرے خیال میں مستقبل میں مختلف ٹیکنالوجیز سے لیس اسمارٹ گلاسز مارکیٹ میں مختلف قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اے آئی گلاسز کو مستقبل میں کروڑوں نہیں بلکہ اربوں افراد استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ میٹا کمپنی نے2021ء میں’رے بینز‘ نامی کمپنی کے اشتراک سے اسمارٹ گلاسز کو تیار کیا ہے اور رواں سال کے آغاز میں اے آئی ٹیکنالوجی کو ان اسمارٹ گلاسز کا حصّہ بنانے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

دراصل، مارک زکربرگ مکمل طور پر ہولوگرافک گلاسز تیار کرنا چاہتے ہیں اور ان گلاسز میں کیمرا سنسرز بھی ہوں گے جس سے لوگ نہ صرف تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کرسکیں گے بلکہ انسٹا گرام پر لائیو اسٹریم یا واٹس ایپ پر ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید