میڈرڈ (اے ایف پی)ہسپانوی وزیر اعظم کی اہلیہ کا بدعنوانی کی تحقیقات کرنیوالے جج کیخلاف مقدمہ، گومز پر اپنے پیشہ وارانہ حلقوں میں اپنے شوہر کی حیثیت کو معاہدوں پر اثر انداز ہونے کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہسپانوی وزیر اعظم کی اہلیہ بیگونا گومز نے مبینہ بدعنوانی اور اثر و رسوخ کے پرچار کے الزام میں ان کے خلاف تحقیقات کرنے والے جج کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ گومز پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے پیشہ وارانہ حلقوں میں اپنے شوہر کی حیثیت کو معاہدوں پر اثر انداز ہونے یا میڈرڈ کی یونیورسٹی میں ماسٹرز پروگرام کرنے کے لیے استعمال کیا جہاں وہ کام کرتی ہیں۔ مقدمہ درج کر کے گومز نے اپنے شوہر اور سوشلسٹ وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کی پیروی کی جن کا بدھ کے روز کہنا تھا کہ انہوں نے مقدمہ کیا ہے جس میں جج جوآن کارلوس پیناڈو کی جانب سے عہدے کے غلط استعمال کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق میڈرڈ میں گومز کے دفاع کی جانب سے ایک مقدمہ دائر کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پییناڈو نے ’’غیر معمولی اور بے ترتیب‘‘ تحقیقات کے حصے کے طور پر ان کے خلاف ’’من مانی اور صریح طور پر غیر منصفانہ عدالتی فیصلوں کو اپنایا‘‘۔