• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (جنگ نیوز)حکومت کی جانب سے ایک لاکھ روپے تک تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔

 ذرائع نے بتایاکہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کیلئے فنڈنگ ترقیاتی بجٹ سے لینے پرغور شروع کردیا گیا جبکہ انکم ٹیکس ریلیف پرآئی ایم ایف کوبھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ 

ذرائع نے بتایاکہ ماہانہ ایک لاکھ تک تنخواہ لینے والوں کو ریلیف دینے کیلئے مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کم تنخواہ والے سلیب کو 40 ارب روپے کا ریلیف دیے جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ خیال رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال سالانہ 6 لاکھ سے 12لاکھ کمانے والوں کا انکم ٹیکس 5فیصد کیا ہے۔ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر انکم ٹیکس 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔

 ماہانہ انکم ٹیکس 1250سے بڑھا کر 2500 روپے کر دیا گیا ہے۔سالانہ 12لاکھ سے 22 لاکھ روپےآمدن پر ٹیکس 15 فیصد، ماہانہ 1 لاکھ 83 ہزار 344روپےتنخواہ والوں پر انکم ٹیکس 15فیصد عائد ہے۔

اہم خبریں سے مزید