• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کومشکل میں چھوڑ کر میئر کراچی امریکا گھوم رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اپوزیشن لیڈر کے ایم سی ونائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بارش کے دوران کراچی کے عوام کومشکل میں چھوڑ کر میئر کراچی مرتضی وہاب امریکا میں گھوم رہے ہیں نالوں کی بروقت صفائی نہ کرنے سے شہر میں جگہ جگہ بارش کا پانی کھڑا ہے،بارشوں کے بعد شہر کی گھمبیر صورتحال کے پیش نظر اپوزیشن چیمبر میں جماعت اسلامی کے اراکین سٹی کونسل کااہم اجلاس ہوا اور صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سیف الدین ایڈوکیٹ نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے آغاز میں ہی قبضہ مئیر کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی، بارش کے دوران کراچی کے عوام کومشکل میں چھوڑ کر مرتضی وہاب امریکا میں گھوم رہے ہیں، 16 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور اس نے شہری اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے اس کے باوجود کراچی میں صورتحال مزید ابتر ہوتی جارہی ہے، کے ایم سی کی جانب سے نالوں کی بروقت صفائی نہ کرنے سے شہر میں جگہ جگہ بارش کا پانی جمع ہے،جماعت اسلامی کے ٹاؤن اور یوسی چیئر مینز مستقل کوشش کررہے کہ شہریوں کو مسائل سے نکالا جاسکے،مئیر کراچی سندھ حکومت کی نمائندگی کے بجائے کراچی کے عوام کی نمائندگی کریں مئیر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور کراچی واٹر سیوریج کارپوریشن کے چیئر مین بھی ہیں، کے ایم سی کی نا اہلی کا حال یہ ہے کہ کے ایم سی بلڈنگ مئیر آفس کے اطراف بھی پانی ہے، سٹی کورٹ ایم اے جناح روڈ پر بارش کاپانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات و پریشانیاں ہیں،کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی بڑی نااہلی ہے کہ نالوں میں سیوریج کا پانی بھی ڈال دیاگیا ہے،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بھی اپنی ذمہ داری ادا نہیں کررہاہے،شہر کا کچرا بھی نالوں میں ڈالا جارہاہے جس کی وجہ سے نالے چوک ہوجاتے ہیں،کراچی واٹر کارپوریشن، کلک اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ عالمی اداروں سے بھاری قرضے لے رہے ہیں لیکن کراچی میں کچھ نہیں لگ رہاہے اورکراچی کے عوام کے منتخب اپوزیشن نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا جارہاہے۔
اہم خبریں سے مزید