• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسفورڈیونیورسٹی چانسلر انتخاب، عمران نے اب تک لڑنے کی درخواست نہیں دی

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے ابھی تک آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلر کے عہدے کے لئے انتخاب لڑنے کی درخواست نہیں دی ہے ان کو سابق وزرائے اعظم سر ٹونی بلیئر اور بورس جانسن سے سخت مقابلہ کا سامناہوگا ان کے مشیر زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے مقابلے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ عمران خان کے مشیر برائے بین الاقوامی امور سید زلفی بخاری نے جیو نیوز کو بتایا کہ عمران خان نے تصدیق کی ہے کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلر کے عہدے کے لئے الیکشن لڑیں گے، یہ ایک معمولی حیثیت ہوگی لیکن اس میں کئی ایک اہم پوزیشنز ہیں۔ اس میں شامل مسائل بشمول رسائی کا مسئلہ اس حقیقت کی وجہ سے کہ خان اڈیالہ جیل میں ہیں اور جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے دفتر کے ترجمان نے تصدیق کی کہ عمران خان نے ابھی تک درخواست نہیں دی ہے لیکن کئی دیگر امیدواروں نے اپنے کاغذات داخل کر دیئے ہیں۔ دفتر نے ایک بیان میں کہا چانسلر کے انتخاب کے لئے امیدواروں کو اکتوبر کے اوائل میں منظر عام پر لایا جائے گا۔ اگر عمران خان مقابلہ جیت جاتے ہیں تو یہ آکسفورڈ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا کیونکہ صرف گزشتہ ماہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آکسفورڈ یونیورسٹی کے طالب علم اسرار کاکڑ نے آکسفورڈ یونین کی صدارت جیت کر یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی اور بلوچستان کے پہلے شخص کی حیثیت سے تاریخ رقم کی۔ یونیورسٹی نے تصدیق کی کہ درخواست کی آخری تاریخ 18اگست ہے۔
اہم خبریں سے مزید