کراچی(اسٹاف رپورٹر)رات گئے پولیس نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج پر بیٹھے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے افراد پر دھاوا بول دیا۔پولیس کی جانب سے مظاہرین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔اس دوران بارش میں روڈ پر گرنے سے بھی متعدد مظاہرین زخمی ہوئے۔