• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی اسمبلی، مبارک ثانی کیس سے متعلق فیصلے کیخلاف قرارداد منظور

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبرپختونخوا اسمبلی نے مبارک ثانی کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف قرارداد کی متفقہ منظوری دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ امت مسلمہ میں بے چینی کا خاتمہ ہوسکے گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں حکومتی رکن عبدالسلام خان نے قرارداد پیش کرتے ہوئےکہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں شعائر اسلام کا مذاق اڑایا ہے کیونکہ متنازعہ فیصلے میں قرآن پاک میں تحریف کی اجازت دینے کیساتھ اس اقدام کو جائز قرار دیا گیا ہے نیز اس فیصلے میں قادیانیوں کو تبلیغ کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے حالانکہ آئین پاکستان کی رو سے قادیانی خود کو مسلمان کہہ سکتے ہیں نہ ہی اپنے مذہب کو اسلام اور عبادت گاہ کو مسجد کہہ سکتے ہیں ، آئین میں لکھا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر کامل ایمان اور یقین کے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا۔
اہم خبریں سے مزید