کراچی (ٹی وی رپورٹ)ملک کے ممتاز تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریاست کو گمشدہ افراد کا جواب دینا پڑے گا کہ یہ کدھر ہیں زندہ ہیں یا نہیں اور کس وجہ سے اٹھائے گے اور یہ سلسلہ بند کرنا ہوگا‘ جب تک آپ خفیہ اداروں کو قانون کے دائرہ کار میں نہیں لائیں گے تب تک پر الزامات لگتے رہیں گے ‘کون ہیں وہ لوگ جو ہمارے بچوں کووالدین کو بھائیوں کو اغوا کرتے ہیں ان کیخلاف کب کارروائی ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار اعزازسید ‘ ارشاد بھٹی ‘ محمل سرفرازاوربینظیرشاہ نےجیونیوز کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان مبشر ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔لاپتہ افرادکے لواحقین کو امدادی پیکج دینے سے متعلق سوال پر اعزاز سید نے کہا کہ کیا سپورٹ پیکیج دینے سے لوگوں کے بچھڑے ہوئے پیاروں کا غم ختم ہوسکتا ہے۔