• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ نے ٹیکس نظام کو ون لنک سسٹم سے جوڑ دیا

اکراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن ، حکومت سندھ نے ٹیکس نظام کو ون لنک سسٹم سے جوڑ دیا ہے، نئے آن لائن نظام سے شفافیت کو فروغ ملے گا، عوام اب گھر بیٹھے گاڑیوں کے ٹیکس ادا کر سکیں گے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز و ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نئی ڈیجیٹل سروس عوام کا وقت بچانے، پریشانی کم کرنے اور عوام کی انگلیوں تک سہولت لانے کے لیے بنائی گئی ہے، ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی وقت ٹیکس کی ادائگی منٹوں میں محفوظ اور قابل اعتماد طریقے سے کر سکیں گے، محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن عوام کو بہترین کارکردگی اور سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چوکیاں قائم کی جائیں گی، جہاں گاڑیوں کی ٹیکسیشن کے حوالے سے چیکنگ کی جائے گی اور ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید