• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان سے ایپنک وفد کی ملاقات

اسلام آباد (جنگ نیوز) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محترمہ عنبرین جان سے ایپنک وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں میڈیا ورکرز کے مسائل‘ ویج ایوارڈ اور دیگر مسائل پر بات چیت کی۔ میڈیا ورکرزو جرنلسٹس ہیلتھ انشورنس پر بھی مشاورت ہوئی۔ وفد نے نویں ویج ایوارڈ کی تشکیل کیلئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات سے درخواست کی تاکہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کیلئے نئی تنخواہوں کا تعین ہوسکے۔
اہم خبریں سے مزید