• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر رہنما عبدالغنی شیرانی کے گھر پر حملے میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

کوئٹہ(پ ر) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے بیان میں انجمن تاجران کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور انجمن تاجران شاپنگ سینٹر ژوب کے صدر عبدالغنی شیرانی کے گھر پر حملے اور انکے بھائی و خواتین کو زدو کوب کرنیکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشتون بلوچ معاشرے میں خواتین ، بوڑھوں اور بچوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن اس حملے کے ذریعے صوبے کی روایات پامال کی گئیں بیان میں ڈپٹی کمشنر ژوب ، ایس پی ژوب اور و دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں ورنہ انجمن تاجران احتجاج پر مجبور ہوگی جس کی ذمہ داری ژوب انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید