امریکا نے نائن الیون حملوں کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کی ڈیل سے متعلق یوٹرن لے لیا۔
امریکی وزیر دفاع نے خالد شیخ محمد سمیت 3 ملزمان کی ڈیل ختم کر دی۔
واضح رہے کہ امریکی محکمۂ دفاع نے اسی ہفتے خالد شیخ محمد سے ڈیل کا اعلان کیا تھا۔
پینٹاگون کے مطابق معاہدے سے متعلق عوام کو فی الحال آگاہ نہیں کرسکتے تاہم امریکی میڈیا کی رپورٹ میں یہ بتایا گیا تھا کہ خالد شیخ محمد سمیت 3 ملزمان ولید محمد صالح مبارک بن عطش اور مصطفی احمد آدم کو معاہدے کے تحت سزائے موت نہیں دی جائے گی۔
نائن الیون حملوں کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد گوانتاناموبے جیل میں قید ہے۔
یاد رہے کہ خالد شیخ محمد اور کئی دیگر ملزمان پر 11 ستمبر کے حملوں میں ملوث ہونے کے ابتدائی الزامات 2008ء میں عائد کیے گئے تھے۔