حال ہی میں نیٹو کا حصہ بننے والے یورپی مملک سوئیڈن نے علاقائی کشیدگی کے پیش نظر لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوئیڈش وزارت خارجہ نے بیروت میں موجود سفارتی عملے کو قبرص جانے کی ہدایت کردی۔
سوئیڈش وزیر خارجہ نے سوئس ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں موجود سوئیڈش شہری جتنا جلد ممکن ہو وہاں سے نکل جائیں۔
انہوں نے بتایا کہ سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ ابتدائی طور پر اگست کے مہینے کےلیے کیا گیا ہے۔
سوئیڈش وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارتخانہ کی بندش میں سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر توسیع ہوسکتی ہے۔ لبنان میں سفارتخانے کو عارضی طور پر کسی اور جگہ منتقل کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت خارجہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔