• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر قومی اسمبلی کا حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار

اسلام آباد ( آن لائن ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے گجرات سے ایم این اے حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ان کا موقف ہے کہ جب کوئی ایم این اے پولیس یا کسی اور ادارے کی حراست میں ہی نہیں تو پروڈکشن آرڈر جاری کیسے کئے جائیں۔ پارلیمانی ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ تحریک انصاف نے حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست اسپیکر کو دی تھی وہ قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں انہیں ایوان میں بلائیں جس پر اسپیکر نے پنجاب حکومت کو خط لکھا کہ حاجی امتیاز کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے انہیں پروڈکشن آرڈر کے تحت پیش کیا جائے تاہم پنجاب حکومت نے اسپیکر آفس کو بھجوائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ حاجی امتیاز پنجاب پولیس کی حراست میں نہیں ہیں، عدالت میں پیشی کے بعد پی ٹی آئی کے درجنوں حامی افراد انہیں پولیس حراست سے چھڑا کر فرار ہوگئے اور وہ ابھی تک مفرور ہیں،پولیس کے پاس نہیں ہیں اور ان کا موقف ہے کہ مفرور ایم این اے کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے جا سکتے ،یہ معاملہ بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں بھی اٹھایا تھا اوروزیر اعظم نے بھی ان کی گرفتاری کے معاملے کو دیکھنے کا وعدہ کیا تھا ۔
اہم خبریں سے مزید