جاپان کے تعاون سے پولی کلینک اسپتال میں ڈیجیٹل ریڈیوگرافی سسٹم نصب کر دیا گیا۔
کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ ڈیجیٹل ایکسرے روایتی فلم کی نسبت بہت ہائی کوالٹی فراہم کرتے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل ریڈیوگرافی اپنے اعلیٰ تصویری معیار سے ورک فلو بہتر بناتی ہے، اس اقدام سے مریضوں کو اعلیٰ معیار کی ریڈیولاجیکل سروس میسر ہوں گی۔
ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی کارکردگی بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں، اسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔