• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ بنچ گوجرانوالہ کا آئینی وقانونی حق ہے،وقاربٹ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ہائی کورٹ بنچ کے قیام کیلئے صدر بار گوجرانوالہ وقار حسین بٹ اور جنرل سیکرٹری سید عمران حیدر نقوی کی قیادت میں اجلاس  ہواجسمیں نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری سیدعمران حیدر نے سرانجام دیئے اجلاس میں گوجرانوالہ ڈویژن بار کے صدور ، سیکرٹریز وکلاء،سول سوسائٹی ،ڈاکٹرز  صدرکھاریاں بار خالدحسین ، جنرل سیکرٹری محبوب حسین ، صدر بار ڈسکہ ناصر علی گھمن ، جنرل سیکرٹری عمار بشیر ، ممبران پنجاب بار کونسل امتیا زنور ملک ، سعید احمد بھٹہ ، غلام عباس ، رفیق سیان، اورنگزیب مرل سمیت گوجرانوالہ ڈویژن بار کے تمام بار ممبران نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمین آل پاکستان امن تحریک ادریس ناز ، صدر پی ایم اے ڈاکٹر لیاقت چٹھہ ، چیئرمین عام لوگ پارٹی نسیم صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ بنچ گوجرانوالہ کا آئینی و قانونی اور درینہ حق ہے جس کیلئے گوجرانوالہ ڈویژن کی تمام سول سوسائٹی ڈاکٹرز ، سیاستدان وکلاء کے اس درینہ حق کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں اس موقع پر صدر بار وقار حسین بٹ اور جنرل سیکرٹری سید عمران حیدر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہائیکورٹ نے 17جولائی کو ہائیکورٹ بنچ کا قیام نہ کیا تو  وکلاء عدالتوں کی تالہ بندی بھی کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ غیر معینہ مدت تک ہڑتال بھی کرسکتے ہیں جس کے بعد احاطہ سیشن کورٹ سے وکلاء کی بڑی تعداد نے ریلی نکالی جس میں وکلاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔ 
تازہ ترین