ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ اورنیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ غیرفعال ریلوے ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ جب تک ریلوے کوفعال نہیں کیا جاتا اس وقت تک پاکستانی مصنوعات کو روڈ ٹرانسپورٹ کے مہنگے زریعے سے مختلف علاقوں میں بھیجنا مجبوری رہے گی جس سے انکی قیمت بڑھ جاتی ہے۔