• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائرل ہوتا آئس فیشل کیا ہے؟ کیا آپ اس سے تاحال ناواقف ہیں؟

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

سوشل میڈیا پر آج کل ’آئس فیشل‘ یا ’آئس واٹر فیشل‘ کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

ہر دوسری خاتون اور بلاگر کو آئس فیشل کرتے یا اس کی افادیت پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ فیشل گھر بیٹھے بغیر ایک روپیہ خرچ کیے کیا جا سکتا ہے کہ جس کے فوائد حقیقت میں حیران کُن ہیں۔

اس فیشل کے لیے نہ تو کسی مساجِنگ کریم، اسکرب، ماسک اور بلیچ کی ضرورت پڑتی ہے بلکہ اسے کرنے کے لیے 5 سے 7 اسٹیپ بھی فالو نہیں کرنے پڑتے۔

آئس فیشل کیا ہے ؟

بنیادی طور پر ’آئس واٹر فیشل‘ ایک آسان ترین فیشل ہے جس میں صرف اور صرف پانی اور آئس کیوبز (برف) کا استعمال ہوتا ہے۔

اس فیشل کے ذریعے چہرے کے پٹھوں میں خون کی گردش کو بڑھانا اور اِنہیں پرسکون بنانا مقصود ہوتا ہے۔

آئس واٹر فیشل کرنے کا طریقہ:

آئس فیشل کرنے کے لیے سب سے پہلے ایک بڑا سا پیالہ لے لیں۔

اب اس میں دو ٹرے آئس کیوبز کی ڈال کر ٹھنڈا یخ پانی ڈال لیں۔

کچھ آئس کیوبز کے پگھلنے پر اپنا چہرہ اس پیالے میں چند سیکنڈ کے لیے ڈبوئیں اور چہرہ پیالے سے باہر نکال لیں۔

اس عمل کو چار سے 5 بار دہرائیں۔

آئس فیشل کرنے کے فوائد:

آئس فیشل کرنے کے نتیجے میں چہرہ دنوں میں چمک اٹھتا ہے، جِلد صاف اور شفاف ہوتی ہے، چہرے پر لالگی آتی ہے، مساموں کی صفائی ہوتی ہے اور ضدی کیل مہاسوں سے بھی چھٹکارہ ممکن ہو پاتا ہے۔

آئس فیشل کرنے کی احتیاط:

پانی اتنا ٹھنڈا نہ ہو کہ جِلد میں درد ہونے لگے۔

چہرے کو آئس کیوبز والے پیالے میں 10 سے 20 سکینڈ کے لیے ڈِپ کریں، اس سے زیادہ دیر نہیں۔

یہ عمل 4 سے 5 بار دہرائیں۔

سادہ پانی کی جگہ چاولوں کا پانی استعمال کر کے حیران کُن فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

آئس فیشل کرنے سے قبل چہرہ دھو لیں، جِلد کا صاف ہونا لازمی ہے۔

آئس فیشل کے بعد چہرے کو تولیے سے ہز نہ رگڑیں۔

صحت سے مزید