• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش: مشتعل ہجوم نے ہندو موسیقار راہول آنندا کے گھر کو نذرِ آتش کر دیا

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بنگلادیش میں جاری کشیدگی کے دوران مشتعل ہجوم نے ہندو موسیقار راہول آنندا کے گھر کو نذرِ آتش کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشتعل ہجوم نے ڈھاکا کے علاقے دھان منڈی 32 میں واقع موسیقار راہول آنندا کی رہائش گاہ پر حملہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے دوران راہول آنندا، ان کی اہلیہ اور بیٹا اپنے گھر سے بغیر کسی نقصان کے بچ نکل گئے لیکن مشتعل ہجوم نے ان کے گھر کو قیمتی سامان لوٹنے کے بعد جلا دیا۔

رپورٹ کے مطابق، مشتعل ہجوم راہول آنندا کے گھر سے آنند کے ہاتھوں سے بنے ہوئے 3000 سے زیادہ موسیقی کے آلات بھی چرا کر لے گئے۔

اس حوالے سے گلوکار کے قریبی خاندانی ذرائع نے بنگلا دیشی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مشتعل ہجوم نے پہلے گھر کا گیٹ توڑا اور پھر گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ شروع کی اور پھر سارا قیمتی سامان لوٹنے کے بعد گھر کو آگ لگا دی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے مظاہرین بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو بھی جلا چُکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید