• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیک پوسٹوں پر اختیار سول انتظامیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، ٹرانسپورٹرز

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان ہائی کورٹ کےچیک پوسٹوں پر اختیار ایف سی سے سول انتظامیہ کو منتقل کرنے، پبلک ٹرانسپورٹ کو بار بار نیشنل ہائی ویز پر کھڑی نہ کرنے والے حکم کوخوش آئند اقدام سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نمائندوں میرسعیداحمد لہڑی میر محمودخان بادینی ،حاجی عبدالمالک محمدحسنی اور دیگر نے مشترکہ بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارہ اپنے اپنے مینڈیٹ پراپنی ذمہ داریاں نبھائے تو یہ بہتر اقدام ہوگا اسی طرح ہم معزز عدالت سے اپیل کرتے ہیں کہ نیشنل ہائی ویز خصوصاً این چالیس پر قائم جگہ جگہ چیک پوسٹوں کا نوٹس لیاجائے۔ اور اینٹی سمنگلنگ کی ایک روٹ پرصرف ایک چیک پوسٹ کافی ہے۔ لہذا نیشنل ہائی وے پر ایف بی آر اور وزارت داخلہ کو جگہ جگہ قائم چیک پوسٹیں ختم کرنے کام پابند کیا جائے اوراس حوالےسے ان سے وضاحت لی جائے۔ انہوں نے کہاکہ کسٹم ایکٹ کسٹم ہی کے پاس ہونا چاہیے اگر کسٹم اینٹی سمنگلنگ سے بے بس ہے تو پھر کسٹم کامحکمہ ختم کیاجائے لہذا جس طرح لا اینڈ آرڈر پولیس اور لیویز کی ذمہ داری ہے اسی طرح اینٹی سمنگلنگ صرف کسٹم کی ذمہ داری ہے دیگر لا اینڈ فورسز خطرناک مواد ممنوعہ ایشیا کی سدباب بارڈرز زیرو پوائنٹ پر کریں نہ کہ نیشنل ہائی ویز پر عدالت اسکا بھی نوٹس لے اور اپنے احکامات پرعمل درآمد کرائے۔
کوئٹہ سے مزید