• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارتِ خارجہ میں آئندہ چند روز میں بڑی تبدیلیاں ہونگی

وزارتِ خارجہ—فائل فوٹو
وزارتِ خارجہ—فائل فوٹو

وزارتِ خارجہ میں آئندہ چند روز میں بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئے سیکریٹری خارجہ اور دفترِ خارجہ کے نئے ترجمان کی تعیناتی کی جا رہی ہے۔

پاکستان کی یورپی یونین میں سفیر آمنہ بلوچ کو سیکریٹری خارجہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی فرانس میں بطور سفیر تعیناتی ہو رہی ہے۔

جانباز خان برونائی اور محمد سلیم کینیڈا میں پاکستان کے سفیر تعینات ہو رہے ہیں۔

کویت میں پاکستانی سفیر محمد فاروق کو جنوبی افریقا میں ہائی کمشنر بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یو اے ای میں تعینات فیصل نیاز کو بیلجیئم اور یورپی یونین میں نیا سفیر بنایا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید