• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارم برنی انسانی اسمگلنگ کیس: تفتیشی افسر کو حتمی چالان جمع کرانے کیلئے مہلت مل گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں رد و بدل کے صارم برنی کیس میں تفتیشی افسر کو حتمی چالان جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں صارم برنی کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردو بدل کے کیس کی سماعت ہوئی۔

ملزم صارم برنی کو جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے حتمی چالان جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کچھ گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے ہیں۔

ملزم صارم برنی کے وکلاء نے حتمی چالان جمع کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے بہت وقت ضائع کر رہا ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو حتمی چالان جمع کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے  مزید سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید