• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیونس کے صدر نے سال میں دوسری مرتبہ وزیراعظم کو برطرف کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) تیونس کے صدر قیس سعید نے ملک کے وزیراعظم احمد ہاچانی کو برطرف کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیراعظم احمد ہاچانی کو بغیر کوئی وجہ بتائے عہدے سے ہٹا دیا۔ تیونس کے ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد ہاچانی کی جگہ سماجی امور کے وزیر کامل مدوری کو وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید