واشنگٹن، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل سے حماس کی عسکری صلاحیت کا اندازہ لگانے میں غلطی ہوئی، امریکی میگزین کو انٹرویو کے دوران انہوں نے واضح طور پر ذمہ داری قبول تو نہیں کی تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس حملے پرمعافی مانگتے ہیں ، صحافی نے جب سوال کیا کہ آپ اس حملے پر معافی مانگتے ہیں ، اس پر نیتن یاہو نے جواب دیا کہ یقیناً، بالکل، میں اس پر معذرت خواہ ہوں دل کی گہرائیوں سے اور آپ ہمیشہ پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں، ʼکیا ہم ایسے کام کر سکتے تھے جس سے اس حملے کو روکا جاسکتا تھا۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ کا مقصد حماس کی انتظامی اور عسکری صلاحیتوں کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ ایسی فتح چاہتے ہیں کہ آئندہ حماس حکومتی انتظام سنبھالنے کے قابل ہو اور نہ اسرائیل کیلئےخطرہ بنے۔