• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ یوسف زئی کا ارشد ندیم کو خراجِ تحسین

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

ملاکہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کی۔

فوٹو ـــ اسکرین شاٹ
فوٹو ـــ اسکرین شاٹ

اُنہوں نے مزید لکھا کہ آپ ہمیشہ ایک چیمپئن اور نوجوان پاکستانیوں کے لیے  مشعل راہ بنے رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا۔

ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید