• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا ارشد ندیم کو پیرس میں ٹیلیفون، تاریخی کامیابی پر مبارکباد

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو پیرس میں ٹیلیفون کر کے انھیں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ارشد ندیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ نے 92.97 میٹر کی تھرو کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ 

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے ارشد ندیم کو کراچی آنے کی دعوت دی اور کہا سندھ کے عوام آپ سے کراچی میں ملنے کیلئے بے تاب ہیں۔ 

اس موقع پر ارشد ندیم نے وزیراعلیٰ کے فون کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ ارشد ندیم نے کہا آپ کا ٹیلیفون پر بات کرنا میرے لیے باعث عزت ہے۔ 

ارشد ندیم نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ میں جلد آپ سے ملنے کراچی  آؤں گا۔ 

قومی خبریں سے مزید