برسلز (اے ایف پی) یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین نےگزشتہ روز کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کےمعاہدے کے لیے بین الاقوامی دباؤ میں اضافے کے ذریعےغزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ ارسلا وان ڈیر لیین نے ایکس پر لکھا کہ ہمیں غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ زندگیاں بچانے، امن کی امید بحال کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کو محفوظ بنانے کا یہی واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے میں خطے میں امن اور استحکام کے حصول میں مدد کے لیے امریکہ، مصر اور قطر کی قیادت کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتی ہوں۔