تہران(اے ایف پی)ایران نے کالعدم مجاہدین خلق (ایم ای کے) اپوزیشن گروپ کے 2 ارکان کو دیسی ساختہ راکٹوں سے شہری انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے الزام میں پھانسی دے دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عدلیہ کے خبر رساں ادارے میزان نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ مہدی حسنی اور بہروز احسانی،اسلاملو ایم ای کے کے آپریشنل ونگ کے عہدیدار تھے، جنہیں سزائے موت سنائی گئی تھی، جسے سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دہشت گردوں نے ایم ای کے رہنماؤں کے ساتھ ہم آہنگی سے تہران میں ایک ٹیم ہاؤس قائم کیا تھا۔