• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کو بھی قومی ہیروز کی لسٹ میں شامل کیا جائے، اوور سیز پاکستانیز

پیرس (رضا چوہدری/نمائندہ جنگ) اورسیز پاکستانیوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے قومی ہیروز کو نوازنے کیلئے ایوارڈ اور بھاری نقد انعام دینے کو بڑا فیصلہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں بھی قومی ہیروز کی لسٹ میں شامل کیا جائے۔کیونکہ اوورسیز پاکستانی بیرون ممالک اپنے خاندانوں سے کٹ کر دن رات محنت کرکے نہ صرف پاکستان کیلئے بہترین سفارت کاری کرتے ہیں بلکہ بھاری سرمایہ ملک بھجوا کر ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار سرانجام دے رہے ہیں۔ اس لسٹ میں بہترین سفارت کاری سرانجام دینے والے سابقہ اور حاضر سفارتی عملہ کو بھی شامل کیا جائے۔

دنیا بھر سے سے مزید