کراچی(نیوزڈیسک)ڈچ حکومت نے غزہ کی صورتحال کو ناقابلِ برداشت اور ناقابلِ دفاع قرار دیتے ہوئے اس پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے اسرائیل کے سفیر کو طلب کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ نیدرلینڈز نے اسرائیل کے 2انتہا پسند وزرا پر ملک میں داخلے پر پابندی بھی عائد کردی۔خبر رساں ادارے کے مطابق ڈچ حکومت کی جانب سے گزشتہ شب جاری کردہ ایک خط میں غزہ کی موجودہ صورتحال کو ناقابل برداشت اور ناقابل دفاع قرار دیا گیا ہے۔