• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی جنگ سے بچنے کیلئے یورپی یونین کا امریکا سے تجارتی معاہدہ

پیرس(اے ایف پی)تجارتی جنگ سے بچنے کیلئے یورپی یونین کا امریکا سے تجارتی معاہدہ،آٹو موبل،دواسازی ،سیمی کنڈکٹر سمیت یورپی مصنوعات پر 15فیصد امریکی ٹیکس لاگو ہوگا،جرمن بزنس فیڈریشن نے معاہدہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے کے منفی اثرات ہوسکتے ہیں۔ یورپی یونین اتوار کو امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے والا تازہ ترین برآمد کنندہ بن گیا تاکہ یکم اگست سے نافذ ہونے والے امریکی محصولات (ٹیکس) کے اثرات کو محدود کیا جا سکے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈیر لائن نے اتوار کی شب ایک معاہدہ کیا جس کے تحت یورپی مصنوعات پر 15 فیصد امریکی بنیادی ٹیکس لاگو ہوگا، جس کا مقصد مکمل تجارتی جنگ سے بچنا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ 15 فیصد ٹیکس یورپ کی اہم صنعتوں جیسے آٹوموبل، دوا سازی اور سیمی کنڈکٹرز پر بھی لاگو ہوگا۔

دنیا بھر سے سے مزید